نیویارک،31اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)روسی اسٹار ماریا شاراپواوا ٹینس دنیا میں پابندی سے اپنی کھوئی پہچان پھرسے حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔اس کوشش کے تحت انہوں نے سال کے چوتھے اور فائنل گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ کے تیسرے دور میں داخلہ حاصل کرلیا ہے۔شاراپوا نے خواتین سنگل زمرے کے دوسرے دور میں ہنگری ٹیما بابو کو شکست دی۔شاراپوا اس سے پہلے دوسری ترجیح حاصل سینماہالیپ کو(6-7 4-7)، 6-4، 6-1)سے شکست دی۔۔شاراپوا نے اپنی کامیابی کے بعد کہاکہ مجھے پتہ تھا کہ مجھے اس دورمیں جیت حاصل کرنی ہے،مجھے اپنے شائقین سے اچھا جواب مل رہا ہے اور یہ سب سے خاص بات ہے۔
دریں اثنا امریکی لیجنڈ وینس ولیمز نے بھی تیسرے دور میں داخلہ حاصل کرلیا ہے۔37سالہ وینس نے فرانس کی اوسیانوڈوڈن کو شکست دی۔خواتین سنگلز کے دوسرے دور میں وینس نے براہ راست سیٹوں میں ڈوڈن کو 7-5، 6-4 کو شکست دی۔اس کے علاوہ ومبلڈن چیمپئن گاربائن گگوروجا نے اگلے دور میں بھی داخلہ حاصل کرلیا ہے۔اسپین کے 23سالہ مردگگوراجا نے چین کے ینگ یون ڈون کو 6-4، 6-0سے براہ راست سیٹوں میں شکست دی لیکن ڈنمارک کے اسٹار کیرولینا ویزونی بیکی کو الٹ پھیرکاشکارہونا پڑا۔انہوں نے روس کے ایکٹرینا مکاروفاکو(6-2، 6-7 (5-7، 6-1 سے شکست دی۔